ترکیہ کے لیے تاریخی لمحہ ،پہلے خلا باز انٹرنیشنل سپیس سٹیشن میں پہنچ گئے

ترکیہ کے لیے تاریخی لمحہ ،پہلے خلا باز انٹرنیشنل سپیس سٹیشن میں پہنچ گئے

انقرہ: ترکیہ کے پہلے خلا  باز انٹرنیشنل سپیس سٹیشن پہنچ گئے ہیں۔ ترکیہ کے لیے یہ  تاریخی لمحہ ہے  اور بڑی کامیابی ہے کیونکہ ان کے پہلے خلا باز انٹرنیشنل سپیس سٹیشن پہنچے ہیں۔

ترک خلا بازالفرگوزی راوسی  ایکسیوم  تھری مشن کے تحت آئی ایس ایس میں 2 ہفتے گزاریں گے۔ان کے ساتھ  دیگر 3 یورپی خلا بازوں کے ساتھ اسپیس ایکس کے راکٹ کے ذریعے آئی ایس ایس پر پہنچے ہیں۔    یہ مشن 18 جنوری کو ناسا کے کینیڈی سپیس سینٹر سے روانہ کیا گیا تھا۔

ترک خلا باز نے  نے امریکی ریاست اوہائیو کی ایئر فورس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے ماسٹر ڈگری حاصل کی ہے۔ وہ ترک فضائیہ میں ایف 16 سمیت دیگر لڑاکا طیارے اڑانے کا 15 سالہ تجربہ رکھتے ہیں۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسے ترکیہ کے لیے تاریخی لمحہ قرار دیا ہے۔

مصنف کے بارے میں