9 مئی کو پی ٹی آئی کی مکمل منصوبہ بندی تھی،  آرمی چیف نےکیا حکم دیا جس کا  فائدہ  ا ان لوگوں نےاٹھایا؟ سینئر صحافی کا بڑا دعویٰ

9 مئی کو پی ٹی آئی کی مکمل منصوبہ بندی تھی،  آرمی چیف نےکیا حکم دیا جس کا  فائدہ  ا ان لوگوں نےاٹھایا؟ سینئر صحافی کا بڑا دعویٰ

لاہور: سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہےکہ بہت شواہد دیکھے ہیں جس سے پتا چلتا ہے 9 مئی کو پی ٹی آئی کی مکمل منصوبہ بندی تھی اور 9 مئی کو آرمی چیف نے گولی نہ چلانے کا حکم دیا اور اس کا ان لوگوں نے ناجائز فائدہ اٹھایا۔

جیونیوز کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے  سینئر صحافی نے کہا کہ  ’9 مئی صرف لاہور میں نہیں پورے پاکستان میں ہوا ہے، لاہور جیسے واقعات کے پی، بلوچستان اور کراچی میں بھی ہوئے ہیں لیکن پنجاب کی نگران حکومت صرف لاہور کو فوکس کیے ہوئے ہے،یہ نگران حکومت یاد رکھے کہ یہ الیکشن کمیشن کی نمائندہ ہے، یہ سلطان راہی یا جگا ڈاکو نہ بنیں، یہ صرف الیکشن کرانے آئے تھے، اگر یہ صرف ایک لیڈر کے گھر کو ٹارگٹ کریں گے تو یہ اپنے ساتھ الیکشن کمیشن کو بھی متنازع بنارہے ہیں، کے پی کے واقعات کو کوئی فوکس نہیں کرتا، سپریم کورٹ، وفاق اور ان کی اپنی حکومت بھی اون نہیں کرتی، کے پی میں توپیں دریا میں پھینکی گئیں وہاں کوئی کیوں نہیں جارہا‘۔

خیال رہے آج سابق وزیر اعظم عمران خان نے کور کمانڈر ہاؤس واقعے کی مذمت کر تے ہوئے کہا جو کچھ ہوا یہ قابل مذمت ہے، پہلے بھی مذمت کی تھی اب بھی کر رہا ہوں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کے متعلق کہاکہ جوکچھ بھی ہوا وہ بہت برا ہوا ہے، ایسانہیں ہونا چاہیے تھا اس سے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے، پوری دنیا میں ہمارے ملک کی بدنامی ہوئی ہے۔

انہوں نے لاہور ہاہیکو رٹ پیشی کے موقع پہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ میں نے میڈیا کو اپنا گھر کھول کر دکھا دیا ہے، اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ وہاں کوئی دہشت گرد چھپے بیٹھے ہیں۔