امریکا اپنی ناکامیوں پر پاکستان کو بکرا نہ بنائے ، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان پر تنقید کا بھرپور جواب دیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر بیان میں امریکی صدر کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کو پاکستان سے متعلق ریکارڈ درست کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے کہا نائن الیون حملوں میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا، پاکستان نےدہشت گردی کے خلاف امریکا کی جنگ میں ساتھ دیا اور 75 ہزار جانیں قربان کیں۔

0979cd3691dba2ca44a544355907cb72

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی معیشت کو 123 ارب ڈالرز سے زائد کا نقصان ہوا اور امریکا نے صرف 20 ارب ڈالرز امداد دی۔

510dc6180aaf0f4efdd737447b6562ef

>

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے قبائلی علاقے تباہ ہوئے اور لاکھوں لوگ اپنے گھروں سے محروم ہونا پڑا، اس جنگ کے تباہ کن اثرات عام پاکستانی پر پڑے اس کے باوجود پاکستان نے زمینی اور فضائی حدود فراہم کی۔

2fb566021b904c72140ed42a645a3a35

وزیراعظم نے امریکی صدر سے سوال کیا کہ کیا ان کے کسی اور اتحادی نے اس طرح کی قربانیاں دیں۔