ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق ، 513نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق ، 513نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد : ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 513نئے کیسز اور8 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6209ہوگئی ہے۔

ملک بھر میں 513نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعدمجموعی تعداد 2لاکھ 90ہزار558 ہوگئی جبکہ کورونا ایکٹیوکیسز کی تعداد 11ہزار945ہے اور اب تک 2لاکھ 72ہزار 804افراد کورونا متاثرین صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ملک بھر میں کوروناوائرس کے 725مریضوں کی حالت تشویشنا ک ہے۔ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے 676مریض صحتیاب ہو ئے جبکہ ملک میں کوروناوائرس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی شرح93.8فیصد ہو گئی ہے۔ جبکہ ملک بھر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح 2.1فیصد ہے۔

کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں اور کوروناوائرس کا شکار ہونے والے مریضوں اور کوروناوائرس کے ایکٹیو مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے صوبہ سندھ ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر (این سی اوسی) کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے 23 ہزار 670ٹیسٹ ہوئے اور ملک بھر میں کورونا کے 23لاکھ 63ہزار 752ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔سندھ میں کوروناکے سب سے زیادہ 1لاکھ27ہزار6کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب 95ہزار800،خیبرپختونخوا35ہزار 468، اسلام آباد 15ہزار425، بلوچستان12ہزار403، آزادکشمیر2ہزار 219اور گلگت بلتستان میں کورونا کیسز کی تعداد 2ہزار 583ہوگئی ہے۔سندھ میں کورونا سے 2343اور پنجاب میں2186اموات ہوئی ہیں۔

خیبرپختونخوا ایک ہزار242، اسلام آباد 175، بلوچستان139، گلگت بلتستان63 اور آزادکشمیرمیں کورونا سے اموات کی تعداد61ہے۔آزاد کشمیر میں کوروناوائرس کے ایکٹو مریضوں کی تعداد101رہ گئی ہے جبکہ اب تک 2,057مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ گلگت بلتستان میں اس وقت ایکٹو کوروناوائرس مریضوں کی تعداد296ہے جبکہ گلگت بلتستان میں اب تک 2,224مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ صوبہ بلوچستان میں کوروناوائرس کے ایکٹو مریضوں کی تعداد991ہے جبکہ بلوچستان میں اب تک 11,273مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔

اسلام آباد میں اس وقت کوروناوائرس کے ایکٹو مریضوں کی تعداد1,414ہے جبکہ وفاقی دالحکومت اسلام آباد میں اب تک 13,836مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ جبکہ صوبہ پنجاب میں اس وقت کوروناوائرس کے ایکٹو مریضوں کی تعداد3,404ہے جبکہ پنجاب میں اب تک 90,210مریض مکمل  طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ جبکہ صوبہ سندھ میں ایکٹو کوروناوائرس مریضوں کی تعداد4,224ہے جبکہ صوبہ میں کوروناوائرس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد120,493ہے۔ ملک بھرکے ہسپتالوں میں130 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں۔

اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرزکی تعدادا یک ہزار920 ہے۔ ملک بھر میں 735اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات موجود ہیں اور اس وقت ایک ہزار 241 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30 شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔