گوگل لینز ایک ارب اشیا کو شناخت کر سکتا ہے

گوگل لینز ایک ارب اشیا کو شناخت کر سکتا ہے
کیپشن: فوٹو بشکریہ : ٹوئیٹر اکائونٹ ای ریچ

نیویارک:  گوگل آل پاور کیمرہ لینز   کم از کم ایک بلین چیزوں کی شناخت کر  سکتا ہے، گوگل لینز جو گزشتہ سال لانچ ہو ا تھا اس کے ابتدائی ماڈل میں تصویروں سے 25000 چیزوں کو شناخت کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔ 


دی ورج کی ایک رپورٹ کے مطابق، گو گل لینز   کی صلاحیت  میں تو سیع  کے بعد ایک سال میں اس کےذخیرہ انجن میں مزید پروڈکٹس کے لیبل کو پڑھنے  کی صلاحیت پیدا کر دی گئی ہے، اس لینز  میں الفاظ کے ساتھ چیزوں کی شکل کو شناخت  کر  کے نام بتانے کی صلاحیت بھی آگئی ہے، گوگل نے اس چیز کا سرغ بھی لگایا ہے کہ لینز سمارٹ فونز سے ڈیٹا جمع کرتا ہے،  وقت کے ساتھ ساتھ اس میں مزید بہتری متوقع ہے۔


گوگل کے مطابق تقریبا ایک بلین تک پروڈکٹس کے ڈیٹا  کو  گوگل شاپنگ کے ذریعے جمع کیا گیا ہے جو   کہ  غیرمعمولی تعدا د  ہے،  ایسی اشیاء  جو  خریدی نہیں جا سکتیں ان میں گیمنگ کنسول شامل ہیں یا پرانی کتب کے ایڈیشن شامل ہیں جن کو کبھی شناخت نہیں کیا جا سکتا تھا، لیکن اس نے اشیاء  کی ایک بڑی تعداد کا احاطہ کیا ہوا ہے، صارفین  جب بھی کسی چیزکے بارے میں سرچ کرتے ہیں تو گوگل لینز   تمام تفصیل فورا بتا دیتا ہے۔ 


اب گوگل لینز  لوگوں، وائی فائی نیٹ ورک اور  جیومیٹرک اشکا ل کو بھی شناخت  کر کے دیتا  ہے، اس میں اب یہ صلاحیت پائی جاتی ہے کہ تصویر سے وائی فائی کی سنیپنگ کر کے راﺅٹر سے منسلک ہو  جاتا ہے۔

اس سال گوگل لینز میں مزید ایک فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے کہ بزنس کارڈ سے صارفین اپنے سمارٹ فون میں کنٹیک محفوظ کر سکتے ہیں۔