جنرل ساحر شمشاد مرکا اردن دورہ، شاہ عبداللہ دوئم سے ملاقات میں علاقائی سکیورٹی پر گفتگو

 جنرل ساحر شمشاد مرکا اردن دورہ، شاہ عبداللہ دوئم سے ملاقات میں علاقائی سکیورٹی پر گفتگو

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اردن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اردن کے شاہ عبداللہ دوئم سے ملاقات کی۔

پاک فوج کےمیڈیا  ونگ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی و پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور علاقائی سکیورٹی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔

 آئی ایس پی آر ے مطابق  کنگ عبداللہ بن الحسین نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو آرڈر آف دی سٹار آف جارڈن سے نوازا۔جنرل ساحر شمشاد مرزا کو ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

 جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اردنی ہم منصب  میجر جنرل یوسف احمد الحنیتی اور رائل اردن ایئر فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد حیات سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

مصنف کے بارے میں