پاکستان اور زمبابوے کے درمیان چوتھا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان چوتھا ون ڈے آج کھیلا جائے گا
کیپشن: قومی کھلاڑیوں نے عالمی رینکنگ میں بہتری پر نظریں جما لیں۔۔۔ فوٹؤ: فائل

لاہور :  پاکستان اور زمبابوے کے درمیان چوتھا ون ڈے آج کھیلا جائے گا، قومی کھلاڑیوں نے عالمی رینکنگ میں بہتری پر نظریں جما لیں۔

بلاوائیو میں آج پھر میدان سجے گا ، زمبابوے اور پاکستان ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا ون ڈے دوپہر سوا بارہ بجے شروع ہوگا۔ پانچ میچز کی سیریز میں شاہینوں کو تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

قومی ٹیم کی چوتھے میچ کے لئے تیاری مکمل ہے۔ گزشتہ روز بھی ٹیم کے کھلاڑیوں نے میچ کیلئے خوب پریکٹس کی، ٹاپ سکورر فخر زمان اور پہلی بار پانچ وکٹوں کا کارنامہ دکھانے والے فہیم اشرف سمیت سب کی نظریں رینکنگ میں بہتری پر لگ گئیں۔ سرفراز احمد نے بطور کپتان پہلی ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کو ہدف بنا لیا۔