چاند پر رہنا کتنا مہنگا ہوگا؟

چاند پر رہنے کتنا مہنگا ہوگا؟

نیویارک : ناسا چاند پر ایک مرد اور خاتون کو بھیجنے کی تیاری کررہاہے تاکہ وہاں انسانوں کی آباد کاری کے لیے حالات کا جائزہ لیا جائے ۔ ناسا 2024 میں اپنے پہلے مشن میں خاتون کو چاند پر روانہ کرے گااور اس کے بعد مرد کو بھی بھیجا جائیگا۔ 

تعمیراتی اداروں کے مطابق چاند کی سطح پر گھر بنانے میں چالیس ملین ڈالر لاگت آئے گی ۔ چاند پر بنائے جانے والے گھر کا ماہانہ کرایہ تین لاکھ پچیس ہزار سرسٹھ ڈالر ہوگا۔ 

کمپنیز کا کہناہے کہ چاند پر رہنے کے لیے گرین ہائوسز اور سولر پینلز کی ضرورت ہوگی ، گھر کی تعمیر پر چالیس ملین ڈالر خرچ آئے گا۔ 

چاند پر بجلی پیدا کرنے کے لیے آپ کو ایک چھوٹا سا نیوکلئیر ری ایکٹر بھی ساتھ لے جانا ہوگا، جس کی قیمت ایک اعشاریہ تین بلین ڈالر ہے ۔ 

متبادل کے طور پر 34 سولر پینل بھی ساتھ لے جائے جاسکتے ہیں ۔ جو ایک گھر چلانے کے لیے کافی ہوں گے ، سولر پیبل کی لاگر تئیس ہزار چھ سو سولہ ڈالر ہے ۔

چاند پر رہائش اختیار کرنے سے قبل آپ کو وہاں رہنے اور سبزیاں اگانے کے طریقے بھی سیکھنے ہوں گے ، چاند پر ساتھ گھروں میں ا28 لوگوں کے کے گیارہ سو کلو خوراک بھی اگانی ہوگی ۔ 

حیران کن طور پر چار افراد پر مشتمل ایک گھر کو سال میں پانچ اعشاریہ نو ٹن پانی بھی درکار ہوگا، جس کو خوراک اگانے اور دیگر امور کے لی استعمال کیا جاسکے گے ۔