ٹیسٹ رینکنگ،پاکستان کی چھٹی،عباس کی تیسری پوزیشن برقرار

ٹیسٹ رینکنگ،پاکستان کی چھٹی،عباس کی تیسری پوزیشن برقرار
کیپشن: تصویر بشکریہ آئی سی سی

دبئی :پاکستان کی نیوزی لینڈ سے گزشتہ روزابوظہبی ٹیسٹ میچ میں ’یوٹرن‘شکست کے بعد آئی سی سی کی جانب سے نئی رینکنگ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق قومی ٹیم رینکنگ میں چھٹے نمبر پر ہے جبکہ ٹاپ 10 بلے بازوں میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے ، باﺅلرز میں محمد عباس کا تیسری پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بھارت کی ٹیم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم دوسرے، انگلینڈ تیسرے اور پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔ بلے بازوں کی رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ٹاپ پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔

اسٹیو سمتھ دوسرے، کین ولیمسن تیسرے اور جوئے روٹ چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کا کوئی بلے باز ٹاپ 10 میں شامل نہیں ہے۔ اظہر علی 15 ویں، اسد شفیق 23 اور کپتان سرفراز احمد 33 ویں نمبر پر ہیں۔
باﺅلرز میں جیمز اینڈرسن پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے محمد عباس تیسرے نمبر پر بدستور براجمان ہیں۔ رینکنگ میں یاسر شاہ کی درجہ بندی میں بھی بہتری آئی ہے اور وہ 2 درجے بہتری کے بعد 19 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔