Get Alerts

9 مئی کیسز : سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 8 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی

9 مئی کیسز : سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 8 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی

اسلام آباد :  سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی تحریک انصاف عمران خان کی 9 مئی کے آٹھ مقدمات میں ضمانتیں منظور کر لیں۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے عمران خان کی درخواستوں پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران قائم مقام سپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ روز طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکے، جس پر چیف جسٹس نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا ضمانت کیس میں حتمی فیصلہ دیا جا سکتا ہے اور کیا ماضی کے سازشی مقدمات میں سپریم کورٹ نے ضمانتوں کا سلسلہ برقرار رکھا ہے؟ سپیشل پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ضمانتوں پر دی جانے والی عدالت کی ریمارکس عارضی ہوتی ہیں اور یہ ٹرائل کے فیصلے کو متاثر نہیں کرتیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ سازش کے الزامات والے مقدمات میں سپریم کورٹ نے ضمانتیں دی ہیں اور استغاثہ کو کہا کہ وہ ایسا کوئی کیس پیش کرے جہاں سازش کی وجہ سے ضمانت مسترد ہوئی ہو۔

عدالت نے واضح کیا کہ کیس کے بنیادی حقائق پر بحث نہیں کی جائے گی اور میرٹ کا فیصلہ ٹرائل کورٹ پر چھوڑا جائے گا۔

بعد ازاں عدالت نے عمران خان کی تمام آٹھ مقدمات میں ضمانتیں منظور کر لیں۔

ٹیگز: