Get Alerts

پنجاب میں ٹریفک چالان کا نیا نظام، شفافیت اور سہولت کو یقینی بنانے کا اقدام

پنجاب میں ٹریفک چالان کا نیا نظام، شفافیت اور سہولت کو یقینی بنانے کا اقدام

لاہور:لاہور سمیت پنجاب بھر میں اب ٹریفک خلاف ورزی پر چالان بغیر ویڈیو یا تصویر کے جاری نہیں کیا جائے گا۔نمائندہ نیو نیوز لاہور کے مطابق  ہر خلاف ورزی پر 5 سیکنڈ کی ویڈیو بنائی جائے گی، جو کیو آر کوڈ کے ساتھ گاڑی کے مالک کے فون پر بھیجی جائے گی۔


شہریوں کو چالاننگ کے نظام پر اعتماد دلانے اور شفافیت یقینی بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ چالان کی جلد ادائیگی کو لازمی بنانے کے لیے قانون میں تبدیلی کی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔

ٹیگز: