اسلام آباد: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی آج فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات کا امکان ہے، جس میں سیکیورٹی اور باہمی تعاون سے متعلق امور زیر بحث آ سکتے ہیں۔