سرفراز احمد نے ورلڈ کپ 2019پر نظریں جما لیں

سرفراز احمد نے ورلڈ کپ 2019پر نظریں جما لیں

اسلام آباد:پاکستان کی قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ورلڈ کپ 2019پر نظریں جما لیں،چیمپئنزٹرافی میں فتح ٹیم اسپرٹ کا نتیجہ ہے اہل وطن کی دعائیں رنگ لے آئیں آئی سی سی ورلڈ کپ 2019تک سینیئرو جونیئر کھلاڑیوں کا اچھا کمبی نیشن بن جائےگا۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں فتح ٹیم اسپرٹ کا نتیجہ ہے سینیئر کھلاڑیوں شعیب ملک اور محمد حفیظ نے مجھ سمیت تمام جونیئر لڑکوں کو بہت سپورٹ کیا ہے میری خوشی کی انتہا نہیں ہے کہ پاکستانی قوم کو بھی کوئی خوشی کا موقع ملا ہے،انہوں نے کہا کہ میری کامیابیوں میں میری والدہ، کوچ اعظم خان اور پوری قوم کی دعاﺅں کا اہم کردار ہے،ورلڈ کپ 2019تک سینیئر و جونیئر کھلاڑیوں پر مشتمل اچھا کمبی نیشن تیار کرلیں گے اور عالمی کپ میں قوم کو مایوس نہیں کریں گے،ہم نے ہرشعبے میں اچھی کارکردگی دکھائی جس کی وجہ سے ٹیم کی فتح ہوئی نوجوان لڑکے جس طرح کھیلے ان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

یہ پاکستان کرکٹ کے لیے اچھا اشارہ ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ پہلے میچ میں لڑکے بہت دباو میں آگئے تھے تاہم کوچ اور ٹیم انتظامیہ نے بہت محنت کی اور ٹیم نے کم بیک کر کے دکھایاانہوں نے کہا کہ سینئرزنے زبردست پرفارم کیا،آنے والے وقت میں مزید اچھی پرفارمنس دیں گے بھارت سے شکست کے بعد ہماری فیلڈنگ، بیٹنگ، بولنگ سب میں بہتری آئی اچھی بات ہے کہ ہماری عوام ٹیم کو بہت زیادہ سپورٹ کرتی ہے، زیادہ سے زیادہ کوشش کررہے تھے کہ سوشل میڈیا سے دور رہیں تاکہ میچ پریشر نہ ہو ہم نے اپنی بھرپور حکمت عملی اور کارکردگی سے بھارت کو زیر کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔