9 مئی واقعات، پی ٹی آئی رینما یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، روبینہ جمیل پر فرد جرم عائد

 9 مئی واقعات، پی ٹی آئی رینما یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، روبینہ جمیل پر فرد جرم عائد
سورس: File

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی واقعات پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور روبینہ جمیل پر فرد جرم عائد کر دی۔ 

انسداد دہشت گردی عدالت  کی ایڈمن جج  عبہر گل خان  نے نو مئی کو راحت بیکری کے سامنے پولیس  کی گاڑیاں جلانے کے کیس کی سماعت کی۔ 

یاسمین راشد, اعجاز چوہدری اور روبینہ جمیل کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ملزمان نے جرم صحت سے انکار کر دیا۔ 

 ملزمان پر پر نو مئی کو راحت بیکری کے سامنے پولیس کی گاڑیاں جلانے کا الزام ہے۔ مقدمہ میں بغاوت سمیت دیگر نئی دفعات شامل ہو چکی ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کیخلاف پراسیکیوشن کے گواہان کو شہادت قلمبند کرانے کیلیے طلب کر لیا ۔عدالت نے مزید سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں دو مقدمات درج ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں