والدہ اور بیوی میری سیاست کی نذر ہوگئیں، مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی: نواز شریف

والدہ اور بیوی میری سیاست کی نذر ہوگئیں، مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی: نواز شریف

لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ میری والدہ اور بیوی میری سیاست کی نذر ہوگئیں، آج گھر جاؤں گا تو دونوں مجھے دروازے پر نہیں ملیں گی۔کہاں سے چھیڑوں فسانہ کہاں تمام کروں، وہ میری طرف دیکھیں تو میں سلام کروں۔ 

4 سال بعد وطن واپسی پر مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے بجلی بنائی ، سستے داموں عوام تک پہنچائی۔ مجھے جیل میں ڈالا گیا اور ملک بدر کیا گیا۔ 

نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج کئی سال کے بعد آپ سے ملاقات ہورہی ہے، آپ سے میرا پیار کا رشتہ قائم و دائم ہے۔ اس رشتے میں کوئی فرق نہیں آیا۔ میرا اور آپ کا رشتہ کئی دہائیوں سے چل رہا ہے، نہ کبھی آپ نے مجھے دھوکا دیا ہے نہ میں نے کبھی اپ کو دھوکا دیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے دن رات محنت کرکے ملک کے مسائل حل کیے، میرے خلاف جعلی کیسز بنائےگئے،جلیوں میں ڈالا گیا، شہبازشریف اور مریم نواز کے خلاف کیسز بنائے گئے ہم نے لوڈشیڈنگ شروع نہیں کی،ختم کی، 2013 میں 18، 18 گھنٹے آپ کے گھروں میں بجلی نہیں آتی تھی، بجلی میں نے مہنگی نہیں کی بلکہ سستی کی۔

مرحومہ والدہ اور اہلیہ کے حوالے سے نواز شریف کا کہنا تھاکہ کچھ دکھ درد ایسےہوتے ہیں جن کو انسان بھلا نہیں سکتا، کچھ زخم ایسےہوتےہیں جوکبھی نہیں بھرتے، جو پیارے آپ سے جدا ہوجائیں وہ دوبارہ نہیں ملتے، میری والدہ اوربیگم میری سیاست کی نظرہوگئیں۔

نواز شریف نے کہا کہ میری بیگم کلثوم فوت ہوئیں تومجھےقیدخانے میں خبرملی۔  جیل سپرنٹنڈنٹ سے کہا میری لندن میں میرے بیٹےسےبات کرادو۔ اس نے میری بات نہیں کرائی، اس نے کہا ہمیں اجازت نہیں۔ 

مصنف کے بارے میں