گرمی کے ستائے شہریوں کے لیے خوشخبری، 25 جون سے بارشیں شروع

گرمی کے ستائے شہریوں کے لیے خوشخبری، 25 جون سے بارشیں شروع

اسلام آباد: گرمی کے ستائے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے۔ 25 سے 30 جون تک بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی /گرج چمک کے ساتھ پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 25 ون سے گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے۔ مرطوب ہوائیں بحیرہ عرب سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔ اس کے علاوہ 25 جون سے مغربی ہوائیں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہنے کا بھی امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ 24 جون رات سے 30 جون کے دوران اسلام آباد ، راولپنڈی، مری ، گلیات، اٹک ، چکوال، جہلم ،کشمیر، گلگت بلتستان ، چترال ، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد ، ہری پور میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ 

پشاور ، مردان ، صوابی، نوشہرہ، کرم ، بنوں، لکی مروت ، کوہاٹ، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال ، لاہور، گوجرانوالہ ،گجرات ، شیخوپورہ، فیصل آباد ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

26 سے 29 جون کے دوران بارکھان، لورا لائی، سبی ، نصیر آباد، قلات، خضدار، ژوب ، زیارت ، موسیٰ خیل ، ڈی آئی خان، کرک ، وزیر ستان، ڈی جی خان، راجن پور، ملتان ، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، ساہی وال، پاکپتن ، اوکاڑہ میں بھی اندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ سکھر اور جیکب آباد میں 27 اور 28 جون کو آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ 

بارشوں کے باعث گرمی کی موجودہ لہر میں کمی کا امکان ہے۔ موسلا دھار بارش کے باعث 26 اور 27 جون کو اسلام آباد ، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ مری، گلیات ، کشمیر ،گلگت بلتستان اور خیب کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ شمالی مشرقی بلوچستان اور ڈی جی خان میں پہاڑی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہوگی۔ 

مسافروں اور سیاحوں کو کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے محتاط رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

مصنف کے بارے میں