راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 9 مئی کے مقدمات میں تیسری بار پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا۔ لاہور میں تفتیشی ٹیم نے ڈی ایس پی آصف جاوید کی قیادت میں عمران خان سے پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کی درخواست کی تھی، مگر عمران خان نے اس پیشکش کو مسترد کردیا۔
ڈی ایس پی آصف جاوید نے اس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ کے بغیر تفتیش مکمل نہیں ہو سکتی، کیونکہ اس ٹیسٹ سے ہی شواہد کی درستگی کا پتہ چل سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ٹیسٹ نہیں ہوگا تو تفتیش کا عمل آگے نہیں بڑھ سکے گا۔
عمران خان نے اس سے پہلے بھی دو بار پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کیا تھا۔ گزشتہ روز، انہوں نے تحریری طور پر تفتیشی ٹیم کو آگاہ کیا کہ وہ تیسری بار بھی اس ٹیسٹ کے لیے تیار نہیں ہیں۔