دنیاہمارے وجودکوتسلیم کرے،ہمارے لئے سب سے پہلے پاکستان ہے:شہریار آفریدی

دنیاہمارے وجودکوتسلیم کرے،ہمارے لئے سب سے پہلے پاکستان ہے:شہریار آفریدی
کیپشن: سکرین شاٹ

لاہور:وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ دنیاہمارے وجودکوتسلیم کرے،ہمارے لئے سب سے پہلے پاکستان ہے، شکاگو میں سب سے زیادہ جرائم کی شرح ہے،امریکی میڈیاشکاگو میں جرائم کوزیادہ شائع نہیں کرتا۔

تفصیلات کے مطابق شہریار آفریدی نے کہا کہ میڈیاکوقومی سلامتی کیلئے اہم کردارادا کرناہوگا،خطے کی سلامتی میں ہم اہم شراکت دارہیں،ہمیں اپنوں کوخوش کرنا ہے،غیرملکیوں کونہیں،انہوں نے کہا کہ ماضی میں قومی سلامتی کوترجیح نہیں دی گئی، ماضی میں حالات خراب ہونے سے پہلے کیوں اقدامات نہیں کیے گئے۔


وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیاہمارے وجودکوتسلیم کرے،ہمارے لئے سب سے پہلے پاکستان ہے،انہوں نے کہا کہ شکاگو میں سب سے زیادہ جرائم کی شرح ہے،امریکی میڈیاشکاگو میں جرائم کوزیادہ شائع نہیں کرتا،افغانستان میں انڈیاکادخل ہے کہ میں اپنے پولیس افسرکی لاش لینے سرحدپرجاتاہوں،مجھے2گھنٹے بارڈرپر کھڑے کیاجاتاہے، ہمارے موقف کوکیوں عالمی سطح پرپروموٹ نہیں کیاجارہا۔


انہوں نے کہا کہ گلگت اوربلوچستان جب اٹھے گاتو ملک اٹھے گا،بلوچستان کی ماں کہتی ہے اگرمیرے سوبیٹے بھی ہوں توملک پرقربان کر دیتی ،انہوں نے کہا کہ عیسائیوں کےساتھ بھارت میں کیا سلوک ہوتاہے سب جانتے ہیں،وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی کامیابیوں کواجاگرکرناہوگا،ہم ایک ایک پائی ایک ایک آنے کا جواب دیں گے.

یہ تبدیلی نہیں ہے کہ بٹن دبایااور تبدیلی نکل آئی،ہمیں وقت دیں،شہریارآفریدی نے کہا کہ جب میں نے بڑے لوگوں کوچیلنج کیاتو ٹرمپ کاکچن میراکچن بنادیاگیا،مجھ پرکچن میں قیمتی ٹائیلیں لگانے کاالزام لگایاگیا،اس پر میں وزیراعظم کے پاس گیا اورکہاکہ ایف آئی اے کے ذریعے تحقیقات کراناچاہتاہوں،اگلے دن کہا گیا کہ میرے خلاف وزیراعظم نے انکوائری کاحکم دیدیاہے۔


آج روایتی سوچ کازمانہ ہے لیکن ہمیں کچھ ہٹ کرکرناہوگا،ہم نے اپنوں کوخوش رکھنے کی بجائے گوروں کوخوش رکھنے کی پالیسی اپنارکھی ہے، انہوں نے کہا کہ آپ نے1947سے2015تک ملک میں بین الاقوامی این جی اوزکوکھلی آزادی دی، آپ نے ان تمام قوتوں کوکیوں اجازت دی کہ وہ آپ کی روایات اورعقائدکیخلاف کام کریں، شہریارآفریدی نے کہا کہ پاکستان کے کسی کونے میں کچھ ہوجائے بین الاقوامی میڈیاشائع کرتا ہے،پاکستان اب کسی اورکے نظریے سے نہیں چلے گا۔