2016میں پٌاکستانی شہری گوگل پر کون سی شخصیت کوڈھونڈتے رہے ،جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

2016میں پٌاکستانی شہری گوگل پر کون سی شخصیت کوڈھونڈتے رہے ،جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

نیویارک: سال 2016میں جس شخصیت کو گوگل میں سب سے زیادہ سرچ کیا گیا وہ کوئی اور نہیں امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔اور اس میں اچنبے کی بات یہ ہے کہ پاکستانی شہریوں نے بھی اس سرچ میں حصہ ڈالا ،2016میں پاکستانیوں نے سب سے زیادہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈھونڈنے اور اسکے بارے میں جاننے میں لگا دی ۔

ٹائم میگزین کی ایک رپورٹ میں گوگل کے دیئے گئے ڈیٹا کے حوالے سے بتایا گیا کہ دنیا بھر کے لوگ کسی اور کے مقابلے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے سب سے زیادہ تجسس کے شکار رہے۔

پاکستان، بھارت، سری لنکا، روس اور سعودی عرب سے لے کر 88 ممالک میں ڈونلڈ ٹرمپ سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت رہے۔

یہ بھی پڑھیں : 2016 : پاکستان میں سب سے زیادہ کس کو گوگل کیا گیا؟

اس مقبولیت کے لیے گوگل نے 2015 سے 2016 کے دوران ہر ملک کی شخصیت کو سرچ کیے جانے والے ڈیٹا کا جائزہ لے کر ڈونلڈ ٹرمپ کو سرفہرست قرار دیا۔

اسی طرح برازیل میں سابق صدر لیولا ڈی سلوا سرفہرست رہیں، جبکہ کولمبیا اور سنگاپور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ بالترتیب ماریانا پاجون اور جوزف اسکولنگ کو غلبہ حاصل رہا۔

مراکش کے باسیوں کو لیونارڈو ڈی کیپرو کے بارے میں جاننے کا شوق تھا تو مونٹی نیگرو میں گی گی حدید اور تیونس میں انجلینا جولی سرفہرست رہیں۔