فلپائن میں سمندری طوفان کے باعث90 افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر

فلپائن میں سمندری طوفان کے باعث90 افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر

فلپائن: سمندری طوفان نے فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈاناو میں تباہی مچادی دی۔


تفصیلات کے مطابق فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈاناو میں طوفانی بارشوں سے دریاوں میں طغیانی آگئی۔طغیانی کے باعث جنوبی جزیرے منڈاناو میں آنے والے سیلاب سے 90 افراد جابحق ، ایک ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ہیں اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔


ہزاروں افراد ابھی تک لا پتہ ہیں اور متعدد زخمی ہیں ۔ زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔


اس سیلاب نے قریبی بستیوں میں چاول کی فصل تباہ کردی ہے۔ جبکہ کشتیوں اور بحری جہازوں کو لنگر انداز کردیا گیا ۔