مصطفیٰ کمال اور شہباز شریف مد مقابل، کاغذات نامزدگی جمع

 مصطفیٰ کمال اور شہباز شریف مد مقابل، کاغذات نامزدگی جمع

کراچی:مصطفیٰ کمال اور شہباز شریف  نے  کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کراچی کے حلقہ این اے 242 بلدیہ ٹاؤن سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے ہیں۔

 متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما کے مصطفیٰ کمال بھی اس حلقے سے کاغذات نامزدگی جمع کرواچکے ہیں۔اس کے علاوہ میاں محمد شہبازشریف نے قصور کے حلقے این اے 132 میں بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔

انہوں نے 2024 کے عام انتخابات میں این اے 123 سے بھی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے، ساتھ ہی سابق وزیر اعظم نے پنجاب کے دو صوبائی حلقوں پی پی 158 اور 164 سے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ہیں۔

مصنف کے بارے میں