صدر عارف علوی نے منی بجٹ کی منظوری دے دی 

صدر عارف علوی نے منی بجٹ کی منظوری دے دی 
سورس: File

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فنانس (سپلیمنٹری) بل 2023 کی منظوری دے دی ۔صدر مملکت نے فنانس بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی ہے۔ 

حکومت نے فنانس سپلیمنٹری بل 2023 وزیراعظم کے مشورے کے ساتھ صدارتی منظوری کے لیے ایوان صدر کو بھجوا دیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صدر مملکت سے گزشتہ روز ملاقات کی جس میں صدر کی جانب سے فنانس بل میں تاخیر نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی گئی ۔صدر کو آئی ایم ایف سے معاہدے کے تناظر میں قانون کے نفاذ کی ضرورت سے آگاہ کیا گیا۔ 

پیر کی شام قومی اسمبلی میں مالیاتی قانون سازی کو اپوزیشن اراکین کی موجودگی میں کثرت رائے سے منظور کیا گیا جسے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیش کیا۔ 

مصنف کے بارے میں