Get Alerts

امن کی اپیل نظر انداز ،اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی ایران پر حملے کی شدید مذمت

 امن کی اپیل نظر انداز ،اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی ایران پر حملے کی شدید مذمت

نیویارک :اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران پر امریکی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے دو دن پہلے امن کی اپیل کی تھی، لیکن اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی اور ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کیا گیا۔

گوتریس نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے عام شہری مزید تباہی برداشت نہیں کر سکتے، اس لیے لڑائی روک کر جوہری پروگرام پر مذاکرات کا آغاز کیا جائے۔ انہوں نے عالمی برادری سے درخواست کی کہ سفارتی کوششوں کو بڑھایا جائے، شہریوں کی حفاظت کی جائے اور سمندری راستوں کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔

واضح رہے کہ ایران کی درخواست پر بلائے گئے اجلاس میں پاکستان، چین اور روس نے ایران کی حمایت کی ہے۔

ٹیگز: