پاکستان کا بھارت کو جیت کے لئے 238 رنز کا ہدف

پاکستان کا بھارت کو جیت کے لئے 238 رنز کا ہدف

دبئی:ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے  بھارت  کو جیت کے لئے 238 رنز کا ہدف دے دیا پاکستان کی جانب سے شعیب ملک 78 اور کپتان 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، بھارت کی جانب سے  کلدیپ یادیو ،بمرا اور چاہل نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد  پاکستان کی جانب سے امام الحق اور فخر زمان نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن24 کے سکور پر اوپنر  امام الحق 10 رنز بنانے کے بعد  چاہل کی گیندپر ایل بی ڈبلیوآؤٹ ہو گئے،اوپنر فخر زمان 31 رنز بنانے کے بعد کلدیپ یادیو کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے ، بابر اعظم کو  چاہل نے رن آؤٹ کیا، کپتان سرفراز 44 رنز بنانے کے بعد کلدیپ یادیو کی گیند پر روہت شرما کو کیچ تھما بیٹھے ، شعیب ملک 78 رنزبنا کر جسپریت بمرا کی گیند پر آؤٹ ہو گئے ،آصف علی 30 رنز بنانے کے بعد چاہل کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے ،شاداب خان 10 رنز بنانے کے بعد جسپریت  بمرا کا شکار بنے ۔ بھارت کی جانب سے  کلدیپ یادیو ،جسپریت بمرااور چاہل نے دو دو کھلاڑوں کو   آؤٹ کیا۔

پاکستان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی، حارث سہیل کی جگہ  شاداب خان اور  اور عثمان خان شنواری کی جگہ محمد عامر کو واپس ٹیم میں شامل کیا گیاہےجبکہ دوسری جانب بھارت نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔