الیکشن انتخابی مہم ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی  رانا ثنا اللہ کو مہنگی پڑگئی

الیکشن انتخابی مہم ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی  رانا ثنا اللہ کو مہنگی پڑگئی
کیپشن: رانا ثناءاللہ کو انتخابی مہم کرنے سے روک دیا گیا، فوٹو فائل

فیصل آباد:الیکشن انتخابی مہم ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی  سابق صوبائی وزیر قانون کو مہنگی پڑگئی۔رانا ثناءاللہ اپنے حلقے میں انتخابی مہم  کا وقت ختم ہونے کے باوجود  انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے تھے .جس کے باعث اہلکاروں نے انہیں انتخابی مہم جاری رکھنا سے روکا ۔ اہلکاروں نے رانا ثناءاللہ کو تھوڑی دیر حراست میں رکھا جس کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:شناختی کارڈز کی برآمدگی، پی ٹی آئی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
 
  تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں اپنے حلقے کے اندر رانا ثناءاللہ الیکشن کمپین کا وقت ختم ہونے کے بعد بھی کمپین کررہے تھے جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے رانا ثناءاللہ کو انتخابی مہم چلانے سے روک دیا.سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں تھوڑی دیر حراست میں بھی  رکھا جس کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا ۔سابق صوبائی وزیر رانا ثناءاللہ اپنے حلقے میں انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں