28 مارچ کے بعد تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں ؟ فیصلہ آج ہو گا

28 مارچ کے بعد تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں ؟ فیصلہ آج ہو گا

اسلام آباد: 28 مارچ کے بعد تعلیمی ادارے کھولنے یا نا کھولنے کے متعلق آج  اسلام آباد میں ہونے والے این سی او سی کے اہم اجلاس میں وبا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور تمام صوبائی وزرائے تعلیم اور وزرائے صحت اجلاس میں شرکت کریں گے ، ملک میں وبا کی تیسری لہر کے دوران کیسز میں مسلسل اضافے کے باعث تعلیمی اداروں کو مزید بند رکھنے کا فیصلہ ہونے کا امکان ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں عالمی وبا سے مزید 30 افراد جان گنوا بیٹھے جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار ، 965 ہوگئی ۔این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 3 ہزار ، 301 نئے کیس رپورٹ جبکہ 38 ہزار 282 ٹیسٹ کیے گئے ۔ متاثرین کی تعداد 6 لاکھ ، 37 ہزار ، 42 تک جا پہنچی جبکہ 5 لاکھ ، 86 ہزار ، 288 مریض مہلک وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہوگئے ۔