افغانستان:سیاسی امور چلانے کیلئے 12رکنی کونسل کاقیام

Afghanistan,Kabul,US Forces,Afghan Peace Process

کابل :افغان طالبان نے ملک کے سیاسی امور چلانے کیلئے بارہ رکنی کونسل قائم کردی ہے،کونسل میں ملاعبدالغنی برادر، ملامحمد یعقوب، خلیل الرحمان حقانی، حامد کرزئی، عبداللہ عبداللہ، اور گلبدین حکمت یارشامل ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق ترجمان طالبان نے کہا پولیٹکل سسٹم پر مشاورت جاری ہے، خواہش ہے کہ سب کو قابل قبول اسلامی نظام اور مخلوط حکومت بنائی جائے۔دوسری جانب طالبان نے اپنی کابینہ کی تشکیل کے لیے بھی مشاورت تیز کردی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کو وزارت اطلاعات اور وزیر ثقافت کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے۔ محمد نبی المروی کو افغانستان کے صوبے خوست کا گورنرتعینات کرنے کا بھی امکان ہے۔

فوجی کمیشن کے سابق سربراہ عبدالقیوم ذاکر کو افغانستان کا وزیر دفاع بنایا جاسکتا ہے، طالبان کی جانب سے کوئی حتمی فیصلہ ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے۔