مسیحیوں کے روحانی پیشوا نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے اہم پیغام دیدیا

Pop France, christmas 2021

پیرس:پوپ فرانس نے کرسمس کے موقع پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بے حسی کی طرف بڑھ رہی ہے ،بڑے بڑے حادثات اور بحران دنیا میں جنم لے رہے ہیں لیکن ان پر کوئی نوٹس نہیں لیا جا تا ۔

مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کرسمس کے دن اپنے پیغام میں کہا کہ شام یمن اور عراق کی صورتحال ابتر صورتحال اختیار کر چکی ہے ،عالمی وبا کی وجہ سے بھی ان تنازعات کو حل کرنے کی کوششیں کہیں دب چکی ہیں ،ان لڑائیوں کو ختم کرنے کا عزم بھی کمزور پڑ چکا ہے ۔

پوپ فرانسس نے کہا کہ لوگوں میں اپنی جان چھڑانے کا رحجان بڑھ رہا ہے بجائے اس کے وہ مل کر آگے آئیں اور صورت حال کا مقابلہ کریں،انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر مذاکرات سے گریز کرنے کا خطرہ بڑھ رہا ہے اور خدشہ یہ ہے کہ یہ پیچیدہ بحران عارضی حل کی طرف لے جائے گا اور تنازعات کو حل کرنے کے لیے مشکل اور طویل راستہ اختیار کرنے سے لوگ گریز کرنے لگیں گے۔

پوپ کا کہنا تھا ہمارے سامنے تنازعات، جھگڑوں اور بحرانوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کا اختتام ہوتا نظر نہیں آتا اور ہم اب ان پر توجہ بھی نہیں دیتے،انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا  فلسطین اور اسرائیل کے تنازعہ کو ذہن میں رکھیں اور لبنان میں معاشی اور سماجی بحران سے بھی غافل نہ ہوں۔