وزیراعظم نوازشریف نے ساہیوال میں کول پاور پروجیکٹ کا افتتاح کردیا

 وزیراعظم نوازشریف نے ساہیوال میں کول پاور پروجیکٹ کا افتتاح کردیا

ساہیوال : وزیراعظم نوازشریف نے ساہیوال میں کول پاور پروجیکٹ کا افتتاح کردیا.ساہیوال کول پاور پلانٹ 1320میگاواٹ بجلی پیدا کریگا ۔ساہیوال کول پاور پلانٹ  660 میگاواٹ کے 2 یونٹس پر مشتمل ہے.وزیراعظم خصوصی طیارے کے ذریعے ساہیوال پہنچے ان کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور عابد شیر علی بھی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق یہ منصوبہ پاک چین اقتصادی راہداری کےترجیحی منصوبوں میں شامل ہے.ساہیوال منصوبے کا دوسرا یونٹ جون میں  پیداوار شروع کریگا.اس منصوبے کا   سنگ بنیاد وزیراعظم نواز شریف نے  30مئی 2014کو رکھا تھا.اس منصوبےمیں کوئلےسےبجلی پیدا کرنےکی جدیدٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے.وزیراعظم نواز شریف کو چینی انجینیرز کی جانب سے منصوبےپربر یفنگ دی گئی ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں