Get Alerts

وزیراعظم شہباز شریف آج مختلف ممالک کے اہم دورے پر روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج مختلف ممالک کے اہم دورے پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آج سے ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے اہم سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ دورہ 25 مئی سے 30 مئی تک جاری رہے گا جس میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور عالمی امور پر بات چیت کی جائے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اپنے دورے کے دوران ان دوست ممالک کا حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کے مؤقف کی حمایت پر شکریہ ادا کریں گے۔ وزرائے اعلیٰ اور صدور سے ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور خصوصاً تجارت، توانائی، سیکیورٹی اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے شعبے زیر بحث آئیں گے۔

وزیراعظم 29 اور 30 مئی کو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں ہونے والی بین الاقوامی گلیشیئرز کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے، جہاں وہ ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات اور برفانی ذخائر کے تحفظ پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

ادھر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور وزیراعظم کے مجوزہ دورہ آذربائیجان سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ٹیگز: