پاک فوج کے دوریٹائرڈ افسران کوطویل سزا سنا دی گئی

پاک فوج کے دوریٹائرڈ افسران کوطویل سزا سنا دی گئی
سورس: File

راولپنڈی: پاک فوج کے دو ریٹائرڈ افسران کو کورٹ مارشل پر سزا سنا دی گئی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامیہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دو ریٹائرڈ افسران کو قید بامشقت کی سزا سنائی گئی اور رینکس بھی واپس لے لیے گئے۔  ریٹائرڈ افسران میں میجرعادل فاروق راجہ اورکیپٹن (ر) حیدررضا مہدی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میجر (ر) عادل فاروق راجہ کو 14 سال قید بامشقت کی سزا جبکہ کیپٹن (ر) حیدر رضا مہدی کو 12 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔

آئی ایس پی آر  نے بتایا کہ  پاک فوج کے دونوں ریٹائرڈ افسران کا پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کیا گیا۔ 


آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے ذریعے دونوں افسران کو فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں سزا سنائی گئی۔

مصنف کے بارے میں