پرائز بانڈز کی انکیشمنٹ کیلئے7 ماہ کی مہلت دے دی گئی

 پرائز بانڈز کی انکیشمنٹ کیلئے7 ماہ کی مہلت دے دی گئی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مختلف مالیت کے ختم کیےگئے پرائز بانڈز کی انکیشمنٹ   کیلئے 7 ماہ  کی مہلت دے دی۔

اسٹیٹ بینک  کی جانب سے جاری  کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق  7500، 15000، 25000 اور 40000 روپے مالیت کے پرائز  بانڈز کی انکیشمنٹ   کیلئے مزید  7 ماہ  کی مہلت دے دی  گئی ہے ، اس پہلے  پرائز  بانڈز کو انکیشمنٹ، تبدیلی یا بینک اکاؤنٹس میں جمع کرانے کی آخری تاریخ 23 مارچ 2022  تھی۔

اسٹیٹ بینک ذرائع کاکہنا ہے کہ تاریخ ختم ہونےکے بعد بھی بڑی تعداد میں شہریوں کے پاس اس طرح کے پرائز بانڈز موجود تھے جن کی انکیشمنٹ نہیں ہو پا رہی تھی۔ تاریخ میں تو سیع سے ان افراد کو فائدہ ہوگا  جو  اپنے سرمائے سے محروم ہو رہے تھے۔ 

 اسٹیٹ بینک کے اعلامیئے کے مطابق  مختلف مالیت کے پرائز بانڈز تبدیل کرانے کی  آخری تاریخ 30 جون 2023  کردی گئی  ہے۔
 
 
 


 
 

مصنف کے بارے میں