ناسا کا عظیم الجثہ پریشر بیلون کامیابی سے فضا میں روانہ

ناسا کا عظیم الجثہ پریشر بیلون کامیابی سے فضا میں روانہ

ولنگٹن : نیوزی لینڈ میں ناسا کا سٹیڈیم کے سائز کا پریشر غبارہ کئی مرتبہ خراب موسمی صورتحال کے باعث ناکام کوشش کے بعد گزشتہ روز فضا میں چھوڑ دیا گیا۔

ناسا کے مطابق غبارے کا پہلا مشن 100دن پر مشتمل ہے جس دوران اس میں نصب آلات کہکشاﺅں سے زمین کی طرف آنے والے ان”الٹرا ہائی انرجی کاسمک پارٹیکلز“ کا مشاہدہ اور مطالعہ کریں گے جو زمین کی فضا میں پہنچنے کے بعد بکھر جاتے ہیں۔

اس منصوبے کے سائنسدانوں کے مطابق وہ ایک عرصہ سے ان پر اسرار ذرات کا اصل ماخذ اور مقصد جاننے کی جستجو کر رہے ہیں۔ بیلون مشن کے دوران زمین کی سطح سے 34 کلو میٹر اوپر تک فضا میں تیرتا رہے گا۔

بیلون کو نیوزی لینڈ کے جنوبی سیاحتی مقام وناکا سے چھوڑا گیا۔

مصنف کے بارے میں