بھارتی فورسز کی ایل او سی معاہدے کی خلاف ورزی ، گولہ باری سے دو افراد شہید

بھارتی فورسز کی ایل او سی معاہدے کی خلاف ورزی ، گولہ باری سے دو افراد شہید
کیپشن: image by face book

مظفر آباد :بھارتی فورسز کی ایل او سی معاہدے کی پھر خلاف ورزی ، برنالہ آزاد کشمیر میں شہری آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری ، 2 افراد شہید ، 2 زخمی ، دفتر خارجہ نے ردعمل دیا کہ بھارت کی جنگی تیاریوں پر کوئی پریشانی نہیں ، ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

دہشت گرد بھارت ، ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا پھر ایل او سی معاہدے کی خلاف ورزی کر دی ، بزدل دشمن فوج کی برمالا گاؤں پر بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری کر دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فائرنگ سے دو شہری شہید اور دو زخمی ہو گئے ، پاک فوج نے بھارتی مورچوں کو نشانہ بنا کر دشمن کو منہ توڑ جواب دیدیا۔

ترجمان پاکستان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت رواں سال ایک ہزار سے زائد مرتبہ لائن آف کنٹرول ورکنگ باؤنڈری پر فائر بندی کی خلاف ورزیاں کر چکا ہے۔

عالمی برادری ، بھارتی جارحیت کا نوٹس لے ادھر اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کشمیر اور فلسطین سمیت دیگر تنازعاتکا جامع حل تلاش کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے۔