Get Alerts

"وزیراعظم شاندار، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک"؛ صدر ٹرمپ کا پاکستان کی کوششوں کو خراجِ تحسین

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری تنازع کے حل کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار کی کھل کر تعریف کرتے ہوئے پاکستانی قیادت کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور تنازع حل کرانے میں بہترین کام کیا ہے۔ انہوں نے پاکستانی قیادت کا ذکر کرتے ہوئے کہاپاکستان کے وزیراعظم شاندار اور فیلڈ مارشل فنٹاسٹک ہیں، ان کی مخلصانہ کوششیں جاری ہیں۔
صدر ٹرمپ نے اپنے قریبی ساتھیوں جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف کے دورۂ پاکستان کی منسوخی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 18 گھنٹے طویل سفر میں بہت وقت ضائع ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "بے مقصد گفتگو" کے لیے اتنا طویل سفر کرنے کی ضرورت نہیں، تاہم پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی اہمیت اپنی جگہ برقرار ہے۔
ایرانی قیادت کو براہِ راست پیغام دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ اگر ایران مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو اسے صرف ایک فون کال کرنی ہوگی۔ہم فون پر بات چیت کریں گے، ایرانی جب چاہیں ہمیں کال کر سکتے ہیں۔صدر ٹرمپ کے اس بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ پاکستان کی سفارتی کوششوں سے مطمئن ہیں، تاہم اب وہ ایران کے ساتھ براہِ راست رابطے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

ٹیگز: