پاکستان بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی کم ہونے کی وجہ سامنے آگئی

پاکستان بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی کم ہونے کی وجہ سامنے آگئی

پورے پاکستان میں انٹرنیٹ انتہائی سست رفتار میں چل رہا ہے یا پھر مکمل طور پر بند ہو گیا ہے جس کی وجہ زیر سمندر بچھی انٹرنیٹ کیبل سسٹم میں خرابی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سمندر کے اندر بچھا انٹرنیٹ کیبل سسٹم آئی ایم ای ڈبلیو ای (India-Middle East-Western Europe) میں خرابی کے باعث پاکستان بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی سست ہو گئی ہے۔ اور بعض علاقوں میں تو یہ بالکل بند ہو کر رہ گیاہے جہاں کنیکٹیویٹی تو آ رہی ہے لیکن انٹرنیٹ ”کومے“ میں جا چکا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق کیبل سسٹم میں یہ خرابی جدہ کے قریب پیدا ہوئی ہے اور اس وجہ سے ہی انٹرنیٹ کی رفتار پر اثر پڑا ہے۔ یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ یہ کیبل اگر درست طریقے سے کام کر رہی ہو تو 3.84 ٹی بی پی ایس تک بینڈوڈتھ تک ٹریفک دے سکتی ہے۔  پاکستان میں پی ٹی سی ایل براڈبینڈ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے اور اس کے تمام آئی ایس پیز اس کیبل کے ذریعے ہی انٹرنیٹ سے جڑے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پی ٹی سی ایل صارفین حالیہ خرابی کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

اس سے بھی زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ اس خرابی کے دور کرنے سے متعلق کوئی ڈیڈلائن نہیں دی جا سکتی ہے اور کوئی نہیں جانتا کہ یہ خرابی کب دور ہو سکے گی۔

مصنف کے بارے میں