شاہ محمود قریشی کی آج جیل سے رہائی کا امکان

شاہ محمود قریشی کی آج جیل سے رہائی کا امکان

راولپنڈی: سپریم کورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی آج جیل سے رہائی کا امکان ہے۔ 

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت خصوصی عدالت کےجج  ابوالحسنات ذوالقرنین نے سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی  اڈیالہ جیل میں اوپن کورٹ میں سماعت شروع کر دی۔ شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ضمانتی مچلکے لے کر راولپنڈی کی اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔ 


کمرہ عدالت میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور بہنیں بھی موجود ہیں، شاہ محمود قریشی کے اہلخانہ بھی عدالت میں موجود ہیں۔ کورٹ روم میں میڈیا  نمائندگان بھی موجود، وکلا کی بڑی تعداد بھی موجود ہے۔ 

سپریم کورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد شاہ محمود قریشی کی آج رہائی کا امکان ہے۔

مصنف کے بارے میں