شہباز شریف ڈیلی میل کو قانونی کارروائی کا نوٹس بھیج دیا

 شہباز شریف ڈیلی میل کو قانونی کارروائی کا نوٹس بھیج دیا
کیپشن: Image Souce: PMLN Twitter Account

اسلام آباد: شہباز شریف نے مبینہ الزامات لگانے پر برطانوی اخبار ڈیلی میل کو قانونی کارروائی کا نوٹس بھیج دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق ، قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے لندن میں وکلاء نے قانونی کارروائی کا نوٹس تیار کیا ہے، نوٹس برطانوی اخبار  ڈیلی میل اور اس کے آن لائن ایڈیشن میں شائع ہونے والی خبروں پر بھجوایا گیا۔

 

قانونی نوٹس میں اخبار کے رپورٹر ڈیوڈ روز کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈیوڈ روز کی خبر جھوٹے الزامات پر مبنی ہے، برطانوی ٹیکس دھند گان کا پیسہ نا جائز طور پر استعمال کرنے کا الزام بے بنیاد اور سراسر جھوٹ ہے۔

 

قانونی نوٹس میں مزید کہا گیا کہ شہباز شریف ایسے بے بنیاد الزامات کی واضح اور سختی کے ساتھ تردید کرتے ہیں، قانونی نوٹس کسی بھی الزام میں کوئی صداقت ہوتی یا کوئی ثبوت ہوتا تو فرد جرم لگا کر مجھے گرفتار کیا جانا چاہیے تھا۔

 

شہبازشریف نے نوٹس میں موقف اپنایا کہ صحافی نے خبر شائع کرنے سے قبل موقف معلوم کرنے کی زحمت بھی نہیں کی، ذاتی ساکھ، شہرت اور پیشہ وارانہ کردار سب سے بڑھ کر ہے، اسے بچانے کے لیے ہر حد تک جاوں گا۔