چیئرمین نیب نے کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف تحقیقات کا حکم دیدیا

چیئرمین نیب نے کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف تحقیقات کا حکم دیدیا

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزامات کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈکوارٹر میں اہم اجلاس ہوا، جس میں کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف مانسہرہ میں 300 کنال زمین، 30 کنال کا پلاٹ، ایک کنال کا گھر، ٹاؤن شپ مانسہرہ میں فلور مل کے مبینہ الزامات کی بھی تحقیقات کا حکم کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کابینہ ڈویژن سے پی ایم گلوبل سسٹینیبل ڈیولیپمنٹ گول اچیومنٹ پروگرام کے تحت 9 ارب روپے کیپٹن (ر) صفدر کو غیر قانونی طور پر دینے کے مبینہ الزامات کی بھی جانچ پڑتال ہوگی۔