پشاور، این اے 4 پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

پشاور، این اے 4 پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

پشاور: پشاور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ شروع ہوگئی ہے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب کی پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہو گا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 4 پشاور کے ضمنی انتخاب میں پہلی بار الیکٹرانگ ووٹنگ مشینوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخاب کے دوران 39 پولنگ اسٹیشنز پر الیکٹرانگ مشینوں کا استعمال کیا جائے گا۔

تحریک انصاف کے رہنما گلزار احمد کی موت کے بعد خالی ہونے والی نشست پر انتخاب لڑنے کے لئے 14 سے زائد امیدوار مدمقابل ہیں جن میں سے 9 آزاد جب کہ پانچ کا تعلق سیاسی جماعتوں سے ہے۔

تین لاکھ 97 ہزار 904 رجسٹرڈ ووٹروں پر مشتمل حلقہ زیادہ تر مضافاتی علاقوں پر مشتمل ہے جو ایک طرف قبائلی علاقے خیبر ایجنسی سے ملا ہوا ہے اور اس میں قبائلی علاقہ جات آیف آر پشاور بھی آتا ہے۔

فوج کی نگرانی میں پولنگ کا سامان سخت سیکیورٹی میں حلقے میں پہنچایا گیا اور 7 ہزار پولیس اہلکار پولنگ کے دوران فرائض انجام دیں گے۔

حلقے کے کل 26 بلدیات کے وارڈز میں تین جماعتوں تحریک انصاف، عوامی نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں