ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آئرلینڈ نے انگلینڈ کو 5 رنز سے شکست دیدی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آئرلینڈ نے انگلینڈ کو 5 رنز سے شکست دیدی

میلبرن: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آئرلینڈ نے انگلینڈ کو 5 رنز سے شکست دیدی ۔

تفصیلات کے مطابق بارش کے باعث آئرلینڈ اور انگلینڈ کے میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت کیا گیا تو فتح آئرلینڈ کے نام رہی ۔ اس فیصلے کے مطابق آئرلینڈ نے انگلینڈ کو 5 رنز سے ہرایا ہے ۔

خیال رہے کہ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو آئرلینڈ کی پوری ٹیم آخری اوور میں 157 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی ۔ کپتان اینڈی بالبیرین 62 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ مارک ووڈ ، لیام لیونگسٹن نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سیم کرن 2 اور بین اسٹوکس نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

جواب میں انگلینڈ کی بیٹنگ بھی آئرلینڈ کے سامنے ریت کی دیورار ثابت ہوئی اور کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا ۔ انگلش بلے بازوں کی خراب بیٹنگ کا فائدہ آئرلینڈ کو ہوا کیونکہ بارش کے باعث جب میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت کیا گیا تو جیت آئرلینڈ کے نام رہی ۔

اس سے قبل ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلہ میں کینگروز نے لنکن ٹائیگرز کو پچھاڑ دیا ہے ۔ میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے ۔ سری لنکا کی جانب سے پاتھوم نسانکا 40 جبکہ اسالنکا 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ ہیزل ووڈ ، پٹ کمنز اور مچل اسٹارک نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

جواب میں آسٹریلیا نے ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ، آسٹریلیا کی جانب سے مارکس اسٹونس نے 18 گیندوں پر 59 رنز بنائے ۔ ایرون فنچ 31 اور گلین میکس ویل 23 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

مصنف کے بارے میں