معاشی میدان سے اچھی خبر ، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر سے بڑھ گئے 

معاشی میدان سے اچھی خبر ، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر سے بڑھ گئے 
سورس: File

اسلام آباد : پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کا رجحان مسلسل دوسرے ہفتے بھی جاری رہا اور ملک کے پاس مجموعی زرمبادلہ ذخائر دس ارب ڈالر سے زائد ہو گئے۔

                                                 

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران تین کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ زخائر 4.462 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔

کمرشل بینکوں کے پاس موجود 5.561 ارب ڈالر کے ذخائر موجود ہیں مرکزی بینک کے مطابق ملک کے پاس مجموعی طور پر 10.024 ارب ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

مصنف کے بارے میں