خیبر پختونخوا: ضمنی بلدیاتی انتخابات، آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا

خیبر پختونخوا: ضمنی بلدیاتی انتخابات، آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا

پشاور: الیکشن کمیشن نے کے پی ضمنی بلدیاتی انتخابات کے غیر حتمی نتائج جاری کیے ہیں۔  مختلف نشستوں کے 72 نشستوں پرغیرحتمی نتائج جاری کئے گئے، 40 آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا کی 21 اضلاع میں ضمنی انتخابات ہوئے، جے یو آئی (ف) 6 جبکہ جماعت اسلامی نے 5 نشستیں حاصل کیں، اے این پی4، پیپلزپارٹی 2 جبکہ ٹی ایل پی کو ایک نشست ملی، انتخابات میں 40 آزد امیدوار کامیاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا کے 21 اضلاع میں 65 ویلیج اور نیبرہڈ کونسلوں کی متعدد خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوئے، ضلع پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، خیبر، مردان، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، بٹ گرام، تورغر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، دیر اپر، دیر لوئر اور باجوڑ اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہوا۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پشاور کی 6 میں سے 3 نشستیں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے جیت لیں، گھڑی بنات ون، گھڑی فضل خالق اور نودھیہ بالا کی نشست پر تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کی۔

سوات کی تین ویلج کونسلز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ویلج کونسل بریکوٹ میں کسان کونسلر کی نشست پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے امجدعلی 578 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ویلج کونسل ڈوغلگے مٹہ کی یوتھ کونسلر کی نشست پر جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) کے عبدالرحمان 649 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

نوشہرہ تحصیل جہانگیرہ ایوب آباد وارڈ 9 میں پاکستان مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدوار عالمگیر 575 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے ۔

مصنف کے بارے میں