جاپانی وزیراعظم پرل ہاربر کے دورے پر ہوائی پہنچ گئے

جاپانی وزیراعظم پرل ہاربر کے دورے پر ہوائی پہنچ گئے

ہوائی :جاپانی وزیراعظم شنزو آبے امریکا کی ریاست ہوائی میں پہنچے گئے ہیں جہاں سے وہ امریکی بحری اڈے پرل ہاربر کا دورہ کریں گے۔ہوائی کے اس اڈے پر جاپان نے پہلی جنگِ عظیم کے دوران حملہ کیا تھا۔جاپان کے وزیراعظم نے ہوائی میں موجود بہت سی یادگاروں پر حاضری دی۔مسٹر آبے کے پرل ہاربر کے دورے کے موقع پر صدر اوباما بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔
دونوں ملکوں کےراہنماوں کےاکھٹے جانے کا یہ پہلا موقع ہے۔جاپانی وزیراعظم وہاں مرنے والوں کے لیے دعا کریں گے تاہم ان کی جانب سے معافی کا کوئی بیان نہیں دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پرل ہاربر پر حملے کے نتیجے میں 2300 امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے اوراس نے دنیا کو دوسری جنگِ عظیم کی جانب مائل کیا۔اس حملے کے نتیجے میں امریکی بحری اڈے پر موجود اٹھ جنگی جہازوں کو نقصان پہنچا تھا ۔
ہوائی پہنچنے کے بعد شنزو آبے سب سے پہلے قبرستان گئے اور انھوں نے وہاں موجود یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔گرجا گھر کی حدود میں ہونولولو کے قریب موجود یادگار پر وہ کچھ لمحے خاموش کھڑے رہے۔
یاد رہے کہ جاپانی وزیر اعظم 65سال بعد ہوائی کا دورہ کر رہے ہیں اور ان کے اس دورے سے قبل امریکی صدر براک اوباما نے ہیروشیما کا دورہ کیا تھا۔وہ امریکہ کے پہلے صدر تھے جنھوں نے جاپان کا دورہ کیا جہاں امریکہ کی جانب سے دوسری جنگِ عظیم میں گرائے جانے والے بم کے نتیجے میں ڈیڑھ لاکھ افرد ہلاک ہو گئے تھے۔