بھارتی ٹی وی ریئلٹی شوز کی اصلیت سامنے آ گئی

بھارتی ٹی وی ریئلٹی شوز کی اصلیت سامنے آ گئی

ممبئی: 1992میں پہلی مرتبہ زی ٹی وی (بھارتی نجی چینل) نے اپنی نوعیت کا پہلا ریئلٹی شو شروع کیا ۔”بورن ویٹا کوئز کونٹسٹ “ نامی یہ پروگرام پہلے پہل ریڈیو سے 1972میں براہ راست پیش کیا جاتا تھا لیکن بعد میں یہ شو ٹی وی پر جلوہ گر ہو گیا۔ تب سے آج تک سینکڑوں رئیلٹی شوز بھارتی چینلز کی زینت بن چکے ہیں۔

وہ شوز  جنہوں نے بہت شہرت حاصل کی ان میں ”انڈین آئیڈل“جو کہ امریکن آئیڈل سے متاثر ہو کر شروع کیا گیا ،ڈانس انڈیا ڈانس،کون بنے گا کروڑ پتی اور بگ باس سر فہرست ہیں۔


آغاز میں تو ان شوز کی میزبانی عام ٹی وی میزبان ہی کرتے تھے لیکن اب مختلف فلمی ستاروں سے میزبانی کا رحجان رواج بن چکا ہے۔ان رئیلیٹی شوز کی حقیقت تو وہ لوگ بہتر جانتے ہیں جو ان کا حصہ بنتے ہیں لیکن ماہرین کی رائے کے مطابق یہ شوز ”سکرپٹڈ“ ہوتے ہیں ایسی بہترین مثال بگ باس کی ہے۔
ناقدین کا کہنا ہے کے بگ باس جیسا مشہور زمانہ شو ایک ایسا سٹنٹ ہے جس میں ہر چیزپہلے سے طے شدہ ہوتی ہے اور عوام کو صرف بیوقوف ہی بنایا جاتا ہے۔سٹارز کی ”Elimination“ سے لیکر ونر تک طے شدہ ہوتا ہے لیکن یہ چیزیں وقت کے ساتھ ساتھ طے پاتی ہیں۔ایک اور پہلو یہ بھی سامنے آیا ہے کہ جس سٹار(Participant) کی وجہ سے شو کی ریٹنگ اوپر جاتی ہے عام طور پر وہی جیت کا حق دار ٹھہرتا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ بگ باس کی میزبانی ”سلو بھائی“(سلمان خان) کرتے ہیں۔
یاد رہے بھارتی رئیلیٹی شوز نہ صرف بھارت میں بلکہ پاکستان میں بھی بہت مقبول ہیں اور ان کے دیکھنے والوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔