عمران خان کے زرداری پر عائد الزام کو سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں، ان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے: شرجیل میمن

عمران خان کے زرداری پر عائد الزام کو سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں، ان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے: شرجیل میمن

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری پر قتل کا الزام عائد کرنے پر پیپلز پارٹی کا رد عمل سامنے آ گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان کے زرداری پر عائد الزام کو سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں، عمران خان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جادوگرنی کی خبروں پر چلتا ہے، شاید اسی نے کوئی خواب دیکھا ہو، عمران خان روز سستی شہرت کیلئے نیا بیانیہ بیچنے کی کوشش کرتا ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے آج اپنے خطاب میں کہا کہ آصف علی زرداری نے مجھے قتل کروانے کیلئے ایک دہشت گرد تنظیم کو پیسہ دیا ہے اور طاقتور لوگ منصوبے میں سہولت کار ہیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ مجھے کچھ ہوا تو ساری قوم کو پتہ ہونا چاہئے کہ کن لوگوں نے کروایا، میں نے ان کے نام لکھے ہوئے ہیں تاکہ لوگوں کو ان کا پتہ چلے، ان کا پلان ہے کہ کسی طرح سے مجھے راستے سے ہٹایا جائے۔ 

مصنف کے بارے میں