ذاتی خواہش تھی پیپلز پارٹی جوائن کروں،بی اے پی کے کارکنوں اور رہنماؤں نے مشکل حالات میں مجھے پارٹی صدر اور وزیراعلیٰ بنایا:عبدالقدوس بزنجو  کی پی پی میں شمولیت سے معذرت 

ذاتی خواہش تھی پیپلز پارٹی جوائن کروں،بی اے پی کے کارکنوں اور رہنماؤں نے مشکل حالات میں مجھے پارٹی صدر اور وزیراعلیٰ بنایا:عبدالقدوس بزنجو  کی پی پی میں شمولیت سے معذرت 

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان و صدر بلوچستان عوامی پارٹی میر عبدالقدوس بزنجو نے پیپلز پارٹی میں شمولیت سے معذرت کر لی ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان و صدر بلوچستان عوامی پارٹی میر عبدالقدوس بزنجو نے پیپلز پارٹی میں شمولیت سے معذرت کر نے کے لیے سابق صدر آصف زرداری  کو خط لکھا ہے۔ 

وزیراعلی بلوچستان و صدر بلوچستان عوامی پارٹی عبدالقدوس بزنجو نے سابق صدر آصف زرداری کے نام خط لکھ میں لکھا کہ  میرے لئے یہ امر باعث مسرت و اطمینان ہے کہ ہمارے ذاتی تعلقات عرصہ دراز سے قائم ہیں، میری ذاتی خواہش تھی کہ پیپلزپارٹی جوائن کروں۔

عبدالقدوس بزنجو نے کہا بطور سپیکر عدم اعتماد کی تحریک میں بی اے پی نے ذاتی اور سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر میرا ساتھ دیا، بلوچستان عوامی پارٹی کے کارکنوں اور رہنماؤں نے مشکل حالات میں مجھے پارٹی صدر اور وزیراعلیٰ بنایا۔ ہر سیاسی جماعت کی طرح بی اے پی کی نگاہ بھی عام انتخابات پر مرکوز ہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی آئندہ عام انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لے گی۔

مصنف کے بارے میں