خود کار گاڑیاں جلد برطانیہ کی سڑکوں پر ہوں گی 

 خود کار گاڑیاں جلد برطانیہ کی سڑکوں پر ہوں گی 

برمنگھم:خود کار گاڑیاں جلد برطانیہ کی سڑکوں پر ہوں گی ۔ برطانیہ میں اگرچہ خود کار گاڑیوں پر پابندی عائد ہے لیکن جلد  خود کار گاڑیاں  برطانیہ میں سڑکوں پر ہوں گی۔ اس کے لیے باقاعدہ کام کیاجارہا ہے اور پابندی ہٹانے پر غور کیاجارہا ہے۔
واضح رہے کہ لوگوں کے ذہنوں میں خودکار گاڑیوں کے بارے میں خدشات امریکہ کی سڑکوں پر ایسی گاڑیوں سے پیش آنے والےحادثات کے حالیہ واقعات کے بعد مزید بڑھ گئے ہیں۔

تاہم ان خدشات کے باوجودبرطانوی وزیر ٹرانسپورٹ مارک ہارپر نے اشارہ دیا ہے کہ ملک میں 2026ء کے آغاز تک خودکار گاڑیاں متعارف کروائی جا سکتی ہیں۔یہاں اس بات کا ذکر کرنا اہم ہے کہ برطانیہ میں فی الحال خودکار گاڑیوں پر پابندی عائد ہے تاہم پارلیمنٹ میں اس حوالے سے قانون سازی زیر غور ہے جس کا مقصد 2024ء کے اختتام تک خودکار گاڑیوں کے لیے قانونی فریم ورک قائم کرنا ہے۔


مارک ہارپر نے انٹرویو دیتے ہوئے اس ٹیکنالوجی کے بتدریج نفاذ کا خاکہ پیش کیا اور یہ توقع ظاہر کی کہ 2026ء تک بغیر ڈرائیور کے خود سے چلنے کی صلاحیت رکھنے والی گاڑیاں متعارف کروائی جائیں گی اور ابھی کمپنیاں ایسی گاڑیوں کو بتدریج مخصوص جگہوں پر تعینات کر رہی ہیں۔

مصنف کے بارے میں