وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، معاشی اور سیاسی صورتحال پر اہم فیصلے ہوں گے

وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، معاشی اور سیاسی صورتحال پر اہم فیصلے ہوں گے

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اجلاس  اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس میں ملکی امن و امان اور معاشی صورتحال سمیت اہم امور پر غور اور فیصلے ہونگے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں  ملکی سیکیورٹی اور معاشی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔رمضان پیکیج عملدرآمد اورنجکاری کے امور پر بھی غور ہو گا جبکہ اجلاس میں سینیٹ الیکشن اور سیاسی صورتحال پر اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی ۔بشام دہشت گردی واقعے کے بعد کی تحقیقات پر کابینہ کو آگاہ کیا جائے گا۔ مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔