ہواوے لائیو فنالے:مستقبل کےنوجوان پاکستانی گلوکار کو تاج پہنا دیا گیا

ہواوے لائیو فنالے:مستقبل کےنوجوان پاکستانی گلوکار کو تاج پہنا دیا گیا

لاہور:ہواوے لائیو مہم کا فائنل گزشتہ  روز لاہور کے الحمرا  آرٹس کونسل کے اوپن ایئر تھیٹر میں منعقد ہوا جہاں نبیل شوکت،علی سیٹھی،امانت علی اور عدیل چودھری پر مشتمل منصفین کے پینل نےنجی یونیورسٹی کے منیب کو ہواوے لائیو کا فاتح قرار دیدیا۔ہواوے لائیو کی اس مہم کے تحت ملک کے نامور تعلیمی اداروں اور معروف عوامی مقامات پر ہواوے فلوٹ کے ذریعے گلوکاری کے شوقین افراد میں سے بہترین آوازوں کا انتخاب کیا گیا تھا جبکہ ہواوے لائیو ایپ کے ذریعے بھی اس مقابلے میں ہزاروں افراد شریک ہوئے تھے۔

ہواوے لائیو مہم کے فائنل کے موقع پر الحمرا اوپن ایئر میںتل دھرنے کی جگہ نہ تھی اور ہزاروں افراد نہ صرف اس مقابلے کو دیکھنے بلکہ اپنے پسندیدہ اسٹارز کی ایک جھلک پانے کو بیتاب دکھائی دیئے،ہواوے فائنل کا آغازکے موقع پر پہلے سیمی فائنل کا انعقاد کیا گیا جہاں منصفین کے فیصلے کے تحت بہترین تین آوازوں کا انتخاب کیا گیا ،بعد ازاں رات کو مقابلے کے حتمی مرحلے کا آغاز کیا گیا جہاں تین بہترین آوازوں کو اسٹیج پر اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کی دعوت دی گئی اور اس کے بعد ہواوے لائیو مہم کے منصفین نے اپنی اپنی آواز کا جادو جگا کر حاضرین کو جھومنے پر مجبور کردیا۔

اس موقع پر منصفین نے منیب کو ہواوے لائیو مہم کا فاتح قرار دیا،ہواوے کی جانب سے مقابلے کے تینوں شرکاءکو نہ صرف انعامات سے نوازا گیا بلکہ انہیں مستقبل میں ہواوے کی سرگرمیوں اور مہم میں شریک کرنے کا بھی اعلان کیا ،ہواوے کی جانب سے جنرل منیجر بلیو کنگ اور ڈپٹی جنرل منیجر فراز خان نے مقابلے کے تینوں شرکاءمیں انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پر فراز خان کا کہنا تھا کہ ہواوے کو یقین ہے کہ پاکستانی نوجوانوں میں ٹیلنٹ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے اور ہواوے لائیو مہم کا مقصد بھی گلوکاری کے شوقین نوجوانوں کو پلیٹ فارم مہیا کرکے انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنا تھا،ان کا کہنا تھا کہ ہواوے اپنی سی ایس آر سرگرمیوں میں نوجوانوں کو شامل کرنے کے حوالے سے بھی سب سے آگے ہے اور ہواوے لائیو مہم اس کی تازہ مثال ہے۔

ہواوے نے اس مہم کے ذریعے نہ صرف لوگوں کو تفریح فراہم کی ہے بلکہ مقابلے کے فاتحین کو گلوکاری کا شعبہ اپنانے کےلئے پلیٹ فارم بھی مہیا کیا ہے ،ہواوے نے اپنا کردار ادا کردیا ہے ،ہواوے لائیو کی تمام اپ ڈیٹس ہواوے فیس بک پیج اور ہواوے لائیو مہم کے ڈیجیٹل پارٹنر UC browser پر دیکھی جاسکتی ہیں ۔

مصنف کے بارے میں